17 جولائی 2015 - 13:14
جوہری معاہدے سے ایران-ترکی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی: ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ویانا جوہری معاہدے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی سمجھوتے سے ایران اور ترکی کے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت ملے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ویانا جوہری معاہدے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی سمجھوتے سے ایران اور ترکی کے دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت ملے گی.

ان خيالات كا اظہار حجت الاسلام و المسلمين 'حسن روحاني' نے اپنے ترك ہم منصب 'رجب طيب اردوگان' كے ساتھ ايك ٹيلي فونك گفتگو كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر صدر مملكت نے كہا كہ جوہري معاہدے سے ايران كے ہمسايہ ممالك بالخصوص تركي سے تعلقات مزيد مستحكم ہوں گے.
حسن روحاني نے مزيد كہا كہ ہم ظالمانہ پابنديوں كو پيچھے چھوڑ آئيں ہيں اور اس حوالے سے قابل قبول حل نكالنے ميں كامياب ہوئے.
ايراني صدر نے اس ضرورت پر زور ديا كہ دہشتگردي كے خاتمے كے لئے علاقائي ممالك كو اپنے روابط مزيد مضبوط كرنے ہوں گے.
ترك صدر نے اس موقع پر جوہري معاہدہ ہونے پر اپنے ايراني ہم منصب كو مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ تركي ايران كے ساتھ تمام علاقائي مسائل پر تعاون كے لئےتيار ہے.
صدر ايردوان نے مزيد كہا كہ ايران اور تركي آپس ميں تعاون سے دوطرفہ تعلقات كو مزيد وسعت دے سكتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲